ہوناور،15/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے ولکی میں واقع جامعہ سیدنا عمر فاروقؓ میں بھی دیگر اسکولوں اور اداروںکی طرح 77 ویں یوم جشن آزادی کی تقریب پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما محمد حنیف نے پر چم کشائی کی۔
تقریب کا آغاز مدرسہ کے شعبہ حفظ کے طالب علم ماہر ابن مختار غیب کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی، مدرسہ کے ذمہ دار مختار احمد فخرو نے افتتاحی کلمات کے ساتھ تقریب کی ا غرض و غایت پر روشنی ڈالی پھر آزادی کے تعلق سے کلیدی خطاب کیا۔مولوی فیض احمد ندوی نے نظامت سنبھالی، مولوی علی داولجی نے آخر میں شکریہ ادا کیا۔
مولوی علی داولجی اور عابدین پوٹلی صاحب کی قیادت میں بچوں کی ایک ریلی بھی نکالی گئی جو اردو ہائر پرئمری اسکول سے پورے محلہ کے گشت کرتے ہوئے قدیم ولکی جامع مسجد کے قریب واقع نئے نرسری اسکول پہنچ کر وہاں پرچم کشائی کی اورسرفروشان قوم و شہید وطن کے لئے خراج تحسین پیش کی۔